Loading
امریکی فوج نے ایران کے پاسداران انقلاب کی جانب سے اردن کے ال ازرق ایئربیس پر 3 ایف-35 جنگی طیارے تباہ کرنے کے دعوؤں کی تردید کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے بیان میں کہا کہ ایران کے حالیہ حملوں کی کوششوں میں کوئی امریکی جنگی طیارہ تباہ نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی نقصان پہنچا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ایران کی جانب سے داغے گئے تمام میزائل اور ڈرونز فضا میں ہی ناکارہ بنادیے گئے یا ہدف تک پہنچنے میں ناکام ہوگئے تھے۔
سینٹکام نے آبنائے ہرمز سے امریکی ناکابندی کے دوران ایران کی کارروائی کے نتیجے میں کمرشل آئل ٹینکر نورا کو نقصان پہنچنے کی خبر بھی مسترد کردی۔
امریکی فوج نے کہا کہ ناکابندی کو مکمل طور پر نافذ رکھنے کے لیے امریکا کے 20 سے زائد جنگی جہاز، سیکڑوں طیارے اور ہزاروں فوجی بدستور مستعد ہیں اور ناکابندی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
Over the past few hours, Iranian state media have continued to report false claims by the Islamic Revolutionary Guard Corps (IRGC) – three in particular.
???? FIRST CLAIM: The IRGC (again) claims free and open routes through the Strait of Hormuz are dangerous for commercial… pic.twitter.com/J34ILmDvyk
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 30, 2026
خیال رہے کہ اس سے قبل پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا تھا کہ اردن کے ال ازرق ایئربیس پر حملے میں 3 ایف-35 اسٹیلتھ جنگی طیارے تباہ کردیے گئے ہیں۔
پاسداران انقلاب نے کہا تھا کہ ال ارزق ایئربیس پر ڈیولپمنٹ ریمپ اور مینٹیننس ہینگر پر موجود امریکی ایف -35 جنگی طیاروں پر حملہ کیا اور کئی بیلسٹک میزائل داغے گئے، جس کے نتیجے میں3 ایف-35 جنگی طیارے مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔
اس حوالے سے کہا گیا تھا کہ حملے میں بیس پر موجود دیگر تین ایف-35 جنگی طیاروں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل