Loading
کوئٹہ: اسپن کاریز کے قریب دھماکے کے بعد سورینج کوئلے کی کان منہدم ہونے کے حادثے میں 12 کان کن جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپن کاریز میں واقعہ پی ایم ڈی سی آفس کے قریب کوئلے کی کان زور دار دھماکے کے بعد منہدم ہوگئی، جس کے بعد صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور دیگر رضاکار امدادی کارروائیوں کیلیے موقع پر پہنچے۔
پی ڈی ایم اے نے رضارکار، ایمبولینسز کو جائے وقوعہ بھیج کر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ ابتدا میں 25 افراد کے ملبے تلے دبنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔
صوبائی وزیر معدنیات شعیب نوشیروانی نے بتایا کہ امدادی کارروائیوں کے دوران اب تک 12 کان کنوں کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ مزید مزدوروں کی تلاش کیلیے ریسکیو کام جاری ہے، ممکنہ طور پر ملبے تلے 24 افراد مزید دبے ہوئے ہیں۔
صوبائی وزیر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ دشوار حالات کے باوجودریسکیو آپریشن مسلسل جاری ہے، ہم جاں بحق کان کنوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کو فی کس 5 لاکھ جبکہ زخمیوں کو حکومت کی طرف سے تین لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل