Thursday, July 30, 2026
 

آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2027 کے لیے 12 وینیوز کا اعلان کر دیا

 



انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ 2027 کے لیے 12 وینیوز کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ میگا ایونٹ جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلا جائے گا ، ٹورنامنٹ کے لیے جنوبی افریقا کے 8، زمبابوے کے 3 اور نمیبیا کے دارالحکومت ونڈہوک میں واقع ایک اسٹیڈیم کو منتخب کیا گیا۔ 50 اوورز کا ورلڈ کپ 24 سال بعد دوبارہ افریقی سرزمین پر منعقد ہوگا۔ اس سے قبل 2003 کا ورلڈ کپ جنوبی افریقا، زمبابوے اور کینیا کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا گیا تھا۔ ورلڈ کپ 2027 میں 14 ٹیمیں حصہ لیں گی، آئی سی سی نے اس ایونٹ کے لیے نیا تین مرحلوں پر مشتمل فارمیٹ بھی متعارف کرایا ہے۔         View this post on Instagram                       ورلڈ کپ 2027 کے وینیوز جنوبی افریقا: وانڈررز اسٹیڈیم، جوہانسبرگ سینچورین، تشوانے نیولینڈز کرکٹ گراؤنڈ، کیپ ٹاؤن کنگزمیڈ کرکٹ گراؤنڈ، ڈربن سینٹ جارجز پارک، گکیبیرا مانگاؤنگ اوول، بلوم فونٹین بولینڈ پارک، پارل بفیلو پارک، کوگومپو سٹی زمبابوے: ہرارے اسپورٹس کلب، ہرارے کوئنز اسپورٹس کلب، بلاوایو فیلے موسی اوآ تونیا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، وکٹوریہ فالز نمیبیا: نمیبیا کرکٹ گراؤنڈ، ونڈہوک  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل