Thursday, July 30, 2026
 

کراچی میں ڈاکو نے مزاحمت پر پولیس اہلکار کو زخمی کردیا

 



شہر قائد میں بنارس پل کے قریب لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر مسلح ڈاکو کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، پیر آباد پولیس نے تعاقب کے بعد مبینہ مقابلے میں ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے مطابق مسلح ڈاکو سیکیورٹی زون ٹو میں تعینات پولیس اہلکار محمد افضل کو دوران واردات فائرنگ سے زخمی کرنے کے بعد فرار ہو رہا تھا کہ اس دوران پیر آباد پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں پولیس نے ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جس کی شناخت عمران ولد شمشو خان کے نام سے کی گئی۔ پولیس نے زخمی ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ ، گولیاں ، چلیدہ خولز اور زخمی پولیس اہلکار سے چھینا گیا موبائل فون بھی برآمد کرلیا جبکہ زخمی پولیس اہلکار محمد افضل کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ زخمی ڈاکو کو بھی علاج معالجے کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا، پولیس گرفتار ڈاکو کا کرمنل ریکارڈ چیک کر رہی ہے اور اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل