Saturday, August 01, 2026
 

امریکا اور اسرائیل کی ایرانی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کیلیے منصوبہ بندی شروع

 



امریکا اور اسرائیل نے مشترکہ طور پر ایران کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوج کو ایران پر تازہ حملوں کا حکم دے دیا ہے جبکہ اسرائیل اور امریکا ایران کے توانائی تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ حملے ہفتے کے اختتام تک کسی بھی وقت کیے جا سکتے ہیں۔ اس سے قبل امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی فوجی صلاحیت کو بڑی حد تک تباہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ ایران پر مزید سخت حملے کریں گے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ان منصوبوں سے واقف دو امریکی عہدیداروں نے کہا ہے کہ امریکہ ایران پر نئے حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جو اسی ہفتے کے آخر میں کیے جا سکتے ہیں، تاہم صدر ٹرمپ تنازعے کا کوئی حل تلاش کرنے کے خواہاں ہیں اور ان حملوں کو منسوخ بھی کیا جا سکتا ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل