Loading
دنیا بھر میں لاکھوں افراد رواں ماہ اگست کی 12 تاریخ کو آسمان پر ایک نایاب مکمل سورج گرہن کے نظارے کا مشاہدہ کریں گے۔
ماہرین کے مطابق اس مکمل سورج گرہن کا گرین لینڈ، آئس لینڈ، اسپین، شمالی بحرِ اوقیانوس اور شمالی روس میں مشاہدہ کیا جا سکے گا جہاں چاند مکمل طور پر سورج کو ڈھانپ لے گا اور چند لمحوں کے لیے سورج کا بیرونی حصہ (جسے کورونا کہا جاتا ہے) نمایاں نظر آئے گا۔
اس سورج گرہن کو عرب ممالک میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔ البتہ، شمالی افریقا، خصوصاً مغربی افریقی خطے کے بعض علاقوں میں غیرمعمولی حد تک جزوی سورج گرہن دیکھا جا سکے گا۔
الجزائر میں بعض مقامات پر سورج کا تقریباً 96 فی صد حصہ چاند سے ڈھک جائے گا، جو خطے میں سب سے نمایاں منظر ہوگا۔
اسی طرح مراکش کے دارالحکومت رباط میں سورج کا تقریباً 88 فی صد حصہ گرہن کی زد میں آئے گا جبکہ تیونس میں اور موریطانیہ میں یہ شرح بالترتیب تقریباً 50 اور 46 فی صد تک رہنے کی توقع ہے۔
ماہرین فلکیات نے خبردار کیا ہے کہ سورج گرہن کو براہِ راست آنکھوں سے دیکھنا خطرناک ہو سکتا ہے، اس لیے اسے صرف منظور شدہ سولر ایکلیپس چشموں یا محفوظ مشاہداتی آلات کے ذریعے ہی دیکھا جائے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل