Loading
شہر قائد میں کورنگی صنعتی ایریا پولیس کے ڈی اے سوسائٹی کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ مقابلے کے دوران راہگیر بھی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت سریش کے نام سے کی گئی جس کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہونے والے راہگیر کی شناخت سجاد کے نام سے کی گئی۔
پولیس نے راہگیر اور گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس زخمی ڈاکو کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے ۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل