Loading
شہر قائد کے علاقے شاہراہ نور جہاں تھانے کی حدود میں پولیس اور موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق یہ کارروائی نارتھ ناظم آباد کے علاقے کٹی پہاڑی بلاک آر کے مرکزی روڈ پر کی گئی جہاں مشتبہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی۔
پولیس کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں دونوں ملزمان زخمی ہو گئے جنہیں گرفتار کرکے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں مزید نفری طلب کر لی گئی اور پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل