Loading
ماہِ اگست شروع ہوتے ہی آزادی کی خوشیاں لاکھوں عظیم قربانیوں کی یادوں کے ساتھ دلوں میں اُترآتی ہیں۔
قیام پاکستان کے عینی شاہد بزرگ شہری نے بتایا کہ قیام پاکستان کا اعلان ہوتے ہی مسلمان اپنے نئے وطن آنے کیلئے بہت پرجوش تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے مسلمانوں نے اپنے الگ وطن کیلئے اپنا سب کچھ قربان کیا شہداء اورمہاجرین کی عظیم قربانیوں ہی نے پاکستان کی بنیاد رکھی انہیں کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔
بزرگ شہری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرزمین لاکھوں مسلمان مردوں، عورتوں اور بچوں کی عظیم قربانیوں کا روشن ثمر ہے، لاکھوں قربانیوں سے حاصل ہونے والی آزادی ہمیں ہمیشہ اپنے بزرگوں کی جدوجہد اورعزم کی یاد دلاتی رہے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل