Tuesday, August 04, 2026
 

قابض افغان طالبان رجیم کے خلاف بڑھتی مخالفت، مسلح  گروپوں کی مزاحمت میں تیزی  

 



طالبان کے افغانستان میں حکومت میں آنے کے بعد پہلی بارسابق افغان فوجی جنرل نے منظرعام پرآ کر طالبان رجیم کو چیلنج کیا۔ سابق افغان فوجی کمانڈراورافغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کے سربراہ جنرل سمیع سادات نےقندہارسے فوجی کارروائیوں کا اعلان کیا۔ صحافی عبداللہ جان صابر نےسابق افغان  جنرل سمیع سادات کے بیان پر تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام پر مظالم اور خواتین کی تعلیم پر پابندیوں کی وجہ سے افغان عوام طالبان رجیم سے بدظن ہو چکے ہیں۔ افغان طالبان عوام کی خدمت کا موقع ملنے کے باوجود عوامی فلاح کے بجائے اپنے مفادات کے تحفظ میں مصروف ہیں، دہشت گردوں کی سرپرستی اور متنازع پالیسیوں کے باعث افغان طالبان سے پڑوسی ممالک کی ناراضگی بڑھ رہی ہے۔ افغان طالبان کے خلاف مختلف مزاحمتی گروہوں کا ممکنہ اتحاد رجیم  کیلئے بڑا چیلنج بنتا جا رہا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل