Loading
پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ اور ڈیجیٹل انفلوئنسر ثانیہ اشفاق نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کر کے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔
ثانیہ اشفاق نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ روایتی سرخ عروسی لباس اور خوبصورت کندن زیورات پہنے نظر آئیں۔
اس دوران انہوں نے ایک شخص سے سوال کیا کہ ’میں کیسی لگ رہی ہوں؟‘ جس پر جواب ملتا ہے، ’میری دلہن جیسی‘۔
ثانیہ نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا، ’زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز، الحمدللہ‘۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ثانیہ کے لیے نیک خواہشات اور مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
بعض صارفین کا کہنا ہے کہ یہ نئی شادی کا اشارہ ہو سکتا ہے جبکہ کچھ کے مطابق وہ کسی نئے ماڈلنگ یا پروفیشنل پراجیکٹ کی تیاری کر رہی ہیں۔
یہ خبر تاحال غیر تصدیق شدہ ہے اور عماد وسیم یا ان کی سابقہ اہلیہ کی جانب سے کوئی باقاعدہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
واضح رہے کہ ثانیہ اشفاق گزشتہ کچھ عرصے سے اپنی نجی زندگی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گفتگو کرتی رہی ہیں۔ انہوں نے ماضی میں عماد وسیم سے اپنی ازدواجی زندگی اور طلاق سے متعلق متعدد دعوے بھی شیئر کیے تھے۔
View this post on Instagram
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل