Tuesday, August 04, 2026
 

ملتان؛ ہزارہ ایکسپریس گیلا والا ریلوے اسٹیشن پر داخل ہوتے وقت حادثہ کا شکار

 



کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس آج صبح ملتان کے قریب گیلا والا ریلوے اسٹیشن پر داخل ہوتے وقت حادثہ کا شکار ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈرائیور سے بروقت بریک نہ لگا سکا جس کے باعث انجن اور دو کوچز سیفٹی سینڈ ہمپ پر چلی گئیں۔ ریلوے ذرائع کے مطابق اطلاع ملتے ہی متعلقہ ریلوے افسران موقع پر پہنچ گئے، متبادل انجن فراہم کرکے ٹرین کو بحفاظت منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا۔ واقعے کی مزید تحقیقات کے بعد اس کی حتمی وجوہات کا تعین کیا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل