Loading
مارول اسٹوڈیوز کے صدر کیون فائیگی نے انکشاف کیا ہے کہ ’اسپائیڈر مین :برینڈ نیو ڈے‘ کی کامیابی کے بعد ٹام ہالینڈ اور زینڈایا کچھ عرصے کے لیے آرام کریں گے۔
کیون فائیگی نے ورائٹی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ’’مستقبل کے منصوبے ضرور موجود ہیں، تاہم فی الحال ٹام اور زینڈایا عالمی تشہیری دورے کے بعد آرام کریں گے کیونکہ دونوں اس کامیابی کے بعد اچھے اور پُرسکون وقفے کے مستحق ہیں۔‘‘
View this post on Instagram
ٹام ہالینڈ اور زینڈایا گزشتہ کئی ماہ سے ’اسپائیڈر مین: برینڈ نیو ڈے‘ کے ساتھ ساتھ کرسٹوفر نولان کی فلم ’دی اوڈیسی‘ کی تشہیر میں بھی مصروف رہے ہیں، جس میں دونوں نے ایک ساتھ کام کیا ہے۔
واضح رہے کہ دونوں 2017 میں ریلیز ہونے والی ’اسپائیڈر مین: ہوم کمنگ‘ سے ’اسپائیڈر مین‘ فرنچائز کا حصہ ہیں، جبکہ جیکب بیٹالون بھی اس سیریز میں ان کے ساتھ نظر آتے رہے ہیں۔
’اسپائیڈر مین: برینڈ نیو ڈے‘ کی کہانی ’اسپائیڈر مین: نو وے ہوم‘ کے کئی برس بعد کی زندگی پر مبنی ہے، جہاں پیٹر پارکر کو نیویارک شہر میں ایک نئے خطرے کا سامنا ہے، جبکہ اس کے دوست اب بھی اسے یاد نہیں رکھتے۔
View this post on Instagram
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل