Tuesday, August 04, 2026
 

لاہور؛ اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی اور تھانہ معطلی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

 



لاہور میں اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی اور تھانہ معطلی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق بھکاری لڑکی کو تھانہ غازی آباد کے اندر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، اے ایس آئی عمران موٹر سائیکل پر بٹھا کر لڑکی کو تھانہ غازی آباد لایا۔ گیٹ ڈیوٹی پر تعینات سنتری نے اے ایس آئی سے خاتون سے متعلق دریافت کیا، جس پر اے ایس آئی عمران نے جواب دیا کہ ملزمہ ہے اور تفتیش کے لیے لایا ہوں، اے ایس آئی عمران لڑکی کو انویسٹیگیشن روم میں لے کر گیا اور زیادتی کر ڈالی۔ پولسی کے مطابق زیادتی کے بعد لڑکی کو خود واپس چھوڑ کر آیا، ورثاء لڑکی کے اغواء کی درخواست دینے تھانے گئے اور اسی دوران ورثاء کو گھر سے فون آیا کہ لڑکی واپس آگئی ہے۔ اے ایس آئی کی گرفتاری کے بعد انچارج انویسٹیگیشن معطل ہوا، تھانہ غازی آباد کے اندر خاتون سے زیادتی پر ایس ایچ او سمیت پورا تھانہ معطل کر دیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے 78 اہلکاروں کی معطلی کی رپورٹ درج کروا دی، زیادتی کا شکار لڑکی ذہنی طور پر کمزور ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق تھانے میں مختلف یونٹس فرائض انجام دیتے ہیں، تاہم مجموعی نظم و ضبط اور ماحول برقرار رکھنا ایس ایچ او کی بنیادی ذمہ داری ہے، تھانے میں ہونے والی ہر سرگرمی ایس ایچ او کے علم میں ہونی چاہیے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل