Loading
بالی ووڈ اداکارہ رشمیکا مندانا نے ہپ کی تکلیف دہ انجری کے بعد پہلی بار اپنی صحت اور بحالی کے سفر کے بارے میں تفصیل سے بات کی ہے۔
رشمیکا مندانا نے کئی ہفتوں تک سوشل میڈیا سے دور رہنے کے بعد انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو اپنی طبیعت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں مسلسل تیسری انجری کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے باعث انہیں اپنی مصروف فلمی سرگرمیوں سے غیر متوقع وقفہ لینا پڑا۔
رشمیکا کے مطابق یہ انجری ان کی آنے والی فلم ’میسا‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک ڈانس سین میں ہوئی جس کے باعث دائیں ہپ کو ٹانگ سے جوڑنے والے چار پٹھوں میں سے ایک متاثر ہوا اور اپنی جگہ سے الگ ہو گیا۔ انہیں اس کے بعد سے ٹانگ اٹھانے میں دشواری کا سامنا ہے۔
رشمیکا نے کہا کہ اگر فیصلہ ان کے ہاتھ میں ہوتا تو وہ کام سے وقفہ نہ لیتیں، تاہم موجودہ صورتحال نے انہیں رکنے اور اپنی صحت پر توجہ دینے کا موقع دیا ہے۔ انہیں اب یہ سیکھنے کی ضرورت ہے کہ اپنے جسم کو مشین کے بجائے انسان سمجھ کر اس کا خیال رکھنا چاہیے۔
View this post on Instagram
مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات
رشمیکا کی جانب سے صحت سے متعلق تفصیلات شیئر کیے جانے کے بعد مداحوں اور شوبز سے وابستہ افراد نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اداکارہ کی آئندہ فلموں میں ’میسا‘ کے علاوہ ’رن بالی‘، ’پشپا 3‘، ’اینیمل پارک‘ اور ’رکا‘ بھی شامل ہیں۔ تاہم ان کی موجودہ انجری کے باعث ان کے کام پر پڑنے والے اثرات کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل