Tuesday, August 04, 2026
 

وفاقی حکومت کی جانب سے10لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمد کو ٹیکس چھوٹ دیئے جانے کا امکان

 



وفاقی حکومت کی جانب سے10لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمد کوڈیوٹی ٹیکس سے چھوٹ دیئے جانے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت قومی غذائی تحفظ نے گندم کی درآمد کو ڈیوٹی و ٹیکسوں سے چھوٹ دینے کی تجویز دی ہے، ذرائع کے مطابق صوبائی انفرا سٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس سے بھی استثنیٰ دینے اور پاسکو کے ذخائر میں موجود تمام 10لاکھ ٹن گندم بھی صوبوں کو دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ پاسکو کی گندم کے بعد صوبوں کی باقی ضروریات درآمد سے پوری کی جائیں گی اور پاسکو کی گندم کے لیے لاگت کا تخمینہ 141 ارب روپے لگایا گیا ہے جبکہ گندم کی درآمد پر اخراجات کا تخمینہ 34 کروڑ ڈالرز تک ہونے کا امکان ہے۔ صوبوں نے اپنے گندم کے اسٹریٹجک ذخائرمیں نمایاں کمی کی نشاندہی کی ہے تاہم ای سی سی نے گندم درآمد پر نائب وزیراعظم کی سربراہی میں اسٹیئرنگ کمیٹی بنارکھی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل