Tuesday, August 04, 2026
 

خیبرپختونخوا میں بارش میں 5 دنوں میں خواتین اور بچوں سمیت 26 افراد جاں بحق

 



خیبر پختونخوا کے میدانی و بالائی اضلاع میں گزشتہ 5 دنوں کے دوران ہونے والی بارش کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 26 افراد جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ بارش کے دوران جاں بحق 26 افراد میں دو خواتین اور 4 بچے شامل ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارش اور سیلاب سے اب تک  65 گھروں کو نقصان پہنچا، جس میں 41 گھروں کو جزوی جبکہ 24 گھر مکمل منہدم ہوئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق یہ حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع ایبٹ آباد، سوات، بونیر، خیبر، چترال لوئر، دیر لوئر، مانسہرہ، مردان، پشاور، شانگلہ، صوابی، دیر اپر اور کوہستان اپر میں پیش آئے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے آپس میں رابطے میں ہیں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل