Wednesday, August 05, 2026
 

ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں ناکامی کی اصل وجہ بتا دی

 



اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں ناکامی کی اصل وجہ بتا دی۔ اپنے آبائی شہر پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے سب سے پہلے قوم کی توقعات پر پورا نہ اترنے پر معذرت کی اور کہا کہ کھیل میں ہر کھلاڑی کے اچھے اور برے دن آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلاسکو میں غیر معمولی سردی اور یخ بستہ ہواؤں کے باعث ان کی باڈی اکڑ گئی تھی جس کی وجہ سے وہ اپنی بہترین تھرو نہیں کر سکے۔ ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ کوئی بھی کھلاڑی جان بوجھ کر ہارنا نہیں چاہتا، میں نے بھی کامیابی کے لیے بھرپور کوشش کی لیکن اللہ تعالیٰ کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ انہوں نے بتایا کہ میں کامن ویلتھ گیمز کی تیاری پاکستان کے گرم موسم میں کی تھی، تاہم مقابلے کے مقام پر موسم یکسر مختلف تھا جس کے باعث نہ صرف جسمانی ردعمل متاثر ہوا بلکہ ان کا رن اپ بھی درست انداز میں نہ بن سکا۔ واضح رہے کہ گلاسکو میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کے جیولین تھرو مقابلوں میں ارشد ندیم اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں ناکام رہے تھے جس پر شائقین کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل