Loading
راولپنڈی پولیس اہلکار کو شہری کو مقدمے میں پھانسنے کی دھمکیاں دے کر بھتہ لینا مہنگا پڑگیا، سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا نے فوری انکوائری میں الزام ثابت ہونے پر اہلکار کو گرفتار کرواکے مقدمہ درج کرادیا۔
حکام کے مطابق شہری نے شکایت کی کہ پولیس اہلکار اور اسکے دو ساتھیوں نے مقدمہ درج کرنے کی دھمکی دے کر اغوا کیا اور رقم لے کر چھوڑ دیا، شہری کی شکایت پر سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے نوٹس لیا اور کانسٹیبل محسن ضیاء اور اسکے دو پرائیویٹ ساتھیوں کو انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر سی پی او آفس سے گرفتار کر کے، ملزمان کے خلاف اغوا اور بھتہ خوری کا مقدمہ درج کرلیا، پولیس اہلکار تھانہ چکلالہ میں تعینات تھا۔
سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا کا کہنا تھا کہ بدعنوانی اور اختیارات کا ناجائز استعمال قطعاً برداشت نہیں، پولیس افسران اور اہلکاروں کو اپنے کردار اور فرائض کی انجام دہی میں محتاط ہونا ہوگا، بدعنوانی یا کسی شہری کے ساتھ ظلم و زیادتی پر زیرو ٹالیرنس ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل