Wednesday, August 05, 2026
 

کراچی، گلشن معمار پولیس کے ساتھ مقابلے میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

 



شہر قائد میں گلشن معمار پولیس نے ناردرن بائی پاس ایم ڈی کٹ کے قریب مبینہ مقابلے میں زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا تیسرا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔  پولیس کے مطابق زخمی ڈاکو کی شناخت وقار جبکہ ساتھی کو مدثر کے نام سے شناخت کیا گیا ، ڈاکوؤں کے قبضے سے 2 پستول ، گولیاں ، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ جبکہ پولیس نے زخمی ڈاکو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا ، پولیس ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل