Wednesday, August 05, 2026
 

سام سنگ نے گوگل سے پہلے 38 نئی اینڈرائیڈ سیکیورٹی اپ ڈیٹس کی تصدیق کر دی

 



ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اگست 2026 کی اینڈرائیڈ سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی ہے۔ تاہم، اس بار کمپنی کے سیکیورٹی بلیٹن میں معمول کے برعکس سیکیورٹی خامیوں کی تفصیلات شامل نہیں کی گئیں۔ گوگل کی جانب سے جاری بیان میں صرف یہ بتایا گیا کہ اپ ڈیٹ میں اینڈرائیڈ ڈیوائسز کو متاثر کرنے والی سیکیورٹی خامیوں کی معلومات موجود ہیں، لیکن بلیٹن میں کسی بھی ’کامن ولنریبیلیٹیز اینڈ ایکسپوژرز (سی وی ایز) کی فہرست یا ان کی تعداد کا ذکر نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے اپنے گلیکسی اسمارٹ فونز کے لیے جاری کردہ ماہانہ سیکیورٹی مینٹیننس ریلیز بلیٹن میں ان خامیوں کی تفصیلات فراہم کر دی ہیں۔ سام سنگ کے مطابق اس اپ ڈیٹ میں گوگل کی جانب سے فراہم کردہ 38 سیکیورٹی خامیوں کی اصلاحات شامل ہیں۔ ان اصلاحات میں 8 انتہائی سنگین جبکہ 30 ہائی رسک کیٹیگری میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سام سنگ نے اپنی 18 ولنریبیلیٹیز اینڈ ایکسپوژرز (ایس وی ایز) کے لیے بھی سیکیورٹی پیچ جاری کیے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اینڈرائیڈ صارفین (بالخصوص سام سنگ گلیکسی ڈیوائس استعمال کرنے والے افراد) کو چاہیے کہ اپنے فون کو جلد از جلد تازہ ترین سیکیورٹی اپ ڈیٹ سے اپ ڈیٹ کریں تاکہ ممکنہ سائبر حملوں سے بہتر تحفظ حاصل کیا جا سکے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل