Loading
کراچی میں ضلع وسطی کے علاقے سمن آباد میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران مشتعل افراد نے انتظامیہ پر حملہ کردیا۔
پولیس کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے سمن آباد میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کی جس پر ہوٹل مالکان اور ان کے کارندوں نے انتظامیہ کے اہلکاروں پر حملہ کرکے انہیں زدوکوب کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں پولیس اور ٹاؤن میونسپل انتظامیہ کے بعض اہلکار زخمی ہوئے۔
تجاوزات کے خلاف آپریشن کے بعد مشتعل افراد نے احتجاج بھی کیا جس کے باعث شفیق موڑ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل