Loading
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مومن آباد کے علاقے اورنگی ٹاؤن رحیم شاہ کالونی میں فائرنگ سے 50 سالہ نازہ ولی زوجہ شیر افغان جبکہ سائٹ میٹروول بلاک 5 میں فائرنگ کے واقعے میں 20 سالہ حاجرہ زخمی ہوگئی ، زخمی خواتین کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جبکہ فائرنگ کے دونوں واقعات نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں گھروں میں خواتین کو لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔
پی آئی ڈی سی سلطانہ آباد کے قریب فائرنگ سے 36 سالہ سہراب نامی شخص ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ، ڈاکس پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ شراب کے نشے میں مضروب سے اتفاقیہ گولی چلنے سے پیش آیا ہے۔
منگھوپیر حاجی حمزہ گوٹھ کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا ، چھیپا حکام کے مطابق نوجوان کی شناخت 20 سالہ بابو کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ گھر میں اتفاقیہ گولی چلنے سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔
پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل