Saturday, August 08, 2026
 

میر رضا کیس، دوستوں نے نرسری کے مقام پر دھرنا دے دیا، شارع فیصل پر ٹریفک متاثر

 



نوجوان میر رضا کی لاش ملنے کے معاملے پر اس کے دوستوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے شارع فیصل پر دھرنا دے دیا۔ مظاہرین نے نرسری کے مقام پر دھرنا دیا، جس کے باعث نرسری سے بلوچ کالونی کی جانب جانے والا ٹریک ٹریفک کے لیے بند ہوگیا اور گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہوئی۔ دھرنے میں شریک نوجوان میر رضا کے حق میں شدید نعرے بازی کر رہے ہیں اور واقعے پر اپنے غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔ صورتحال کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل