Loading
قومی ہاکی ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے نیدرلینڈز اور بیلجیم کے لیے روانہ ہوگئی۔
ہاکی ورلڈ کپ 15 سے 30 اگست تک نیدرلینڈز اور بیلجیم میں کھیلا جائے گا جس میں قومی ٹیم ایکشن میں دکھائی دے گی۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ورلڈ کپ میں شرکت سے قبل کھلاڑیوں کو 2 کروڑ روپے کا الاؤنس بھی جاری کردیا ہے۔ فارن ڈیلی الاؤنس کی رقم کھلاڑیوں کے اکاؤنٹس میں منتقل کردی گئی ہے۔
پی ایچ ایف کے مطابق قومی ٹیم کے تمام لاجسٹک انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں جبکہ کھلاڑیوں اور کوچز کے سفر، رہائش اور طعام کے انتظامات بھی مکمل ہیں۔
پی ایچ ایف کے صدر محی الدین وانی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں اور کوچز کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے جبکہ ٹیم کی روانگی سے قبل تمام مالی اور انتظامی امور بھی مکمل کرلیے گئے ہیں۔
قومی ہاکی ٹیم ورلڈ کپ میں بہتر کارکردگی اور کامیابی کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل