Sunday, August 09, 2026
 

آئی جی آزاد کشمیر نے کالعدم ایکشن کمیٹی کا مذموم ایجنڈا بے نقاب کردیا

 



آئی جی آزاد جموں و کشمیر کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے کالعدم ایکشن کمیٹی کے ناپاک عزائم کا پردہ چاک کر دیا۔ یوم شہدائے پولیس کے موقع پر مظفرآباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی آزاد جموں و کشمیر کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیم کے نام نہاد امن پسند کارندوں نے عاقب شہید کی لاش وصول کرنے کیلئے موجود اہلخانہ کو اغواء کیا، باہر بیٹھ کر کشمیر پولیس کو گالیاں دینے والی کالعدم تنظیم کی حقیقت عاقب شہید کے والد سے پوچھیں۔ آئی جی آزاد کشمیر نے کہا کہ شرپسند ٹولے نے شہید کے اہل خانہ کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا اور غیر اخلاقی ویڈیوز بنائیں، عاقب شہید نے ایمبولینس میں جام شہادت نوش کیا اور کالعدم کمیٹی نے شہید کی لاش کو چار دن تک روک کر رکھا۔ انہوں نے کہا کہ زمینی حقائق جانے بغیر پروپیگنڈا کرنے والوں سے سوال ہے کہ بتائیں سینہ چاک کر کے زندہ جلانے والا ظالم تھا یا ملک کا تحفظ کرنے والا؟ پولیس والے گولیاں لگنے سے زخمی ہو جائیں تو بھی ظالم اور گولیاں مارنے والے مظلوم، یہ کون سا انصاف ہےَ۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کی ریاست مخالف پروپیگنڈا کر کے آزاد جموں و کشمیر میں انتشار پھیلانے کی مذموم سازش ناکام ہو چکی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل