Sunday, August 09, 2026
 

کراچی: نجی بینک کے اے ٹی ایم سے 53 لاکھ کی چوری کی واردات، آپریشن منیجر ملوث نکلا

 



کراچی میں 7 اگست کی درمیانی رات آرام باغ روڈ پر واقع نجی بینک کے اے ٹی ایم سے لاکھوں روپے کی چوری کی واردات میں بینک کا آپریشن منیجر ہی ملوث نکلا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے چوروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور چوری شدہ رقم برآمد کر لی گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق چوری کی واردات میں بینک کا آپریشن منیجر اور اس کا دوست ملوث نکلا، ملزمان نے اے ٹی ایم کا لاک کھول کر53 لاکھ 70 ہزار روپے چوری کیے تھے، ملزمان نے اے ٹی ایم میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے پر چیونگم بھی لگائی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بینک آپریشن منیجر نے چوری شدہ رقم دوست کے پاس رکھوائی، ملزمان سے 29 لاکھ 74 ہزار کی رقم برآمد کر لی گئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل