Loading
پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم ایف آئی ایچ ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے نیدرلینڈز پہنچ گئی جہاں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے قومی ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
ہاکی ورلڈ کپ 15 سے 30 اگست تک نیدرلینڈز اور بیلجیم میں کھیلا جائے گا جس میں قومی ٹیم بھی ایکشن میں نظر آئے گی۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ورلڈ کپ سے قبل کھلاڑیوں کے لیے 2 کروڑ روپے کا فارن ڈیلی الاؤنس بھی جاری کردیا ہے، جبکہ رقم کھلاڑیوں کے اکاؤنٹس میں منتقل کردی گئی ہے۔
پی ایچ ایف کے مطابق قومی ٹیم کے تمام انتظامی اور سفری انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں جبکہ کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کی رہائش اور کھانے سمیت دیگر سہولیات کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
پی ایچ ایف کے صدر محی الدین وانی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں اور کوچز کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے، ٹیم کی روانگی سے قبل تمام مالی اور انتظامی معاملات مکمل کرلیے گئے تھے۔
قومی ہاکی ٹیم ورلڈ کپ میں بہتر کارکردگی دکھانے اور کامیابی حاصل کرنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل