Tuesday, August 11, 2026
 

لاہور، کروڑوں روپے مالیت کی آئس اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

 



صوبائی دارالحکومت میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی نواں کوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 کلو 310 گرام اعلیٰ کوالٹی کی آئس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت حیات خان کے نام سے ہوئی ہے جو لورالائی کا رہائشی بتایا جاتا ہے اور ڈیرہ اسماعیل خان کے ایک بڑے منشیات اسمگلر کے لیے کام کرتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بس کے ذریعے ڈیرہ اسماعیل خان سے لاہور پہنچا تھا۔ نواں کوٹ پولیس نے بکر منڈی گندا نالہ کے قریب مشکوک جانتے ہوئے اسے چیک کیا تو اس کے بیگ سے کروڑوں روپے مالیت کی آئس اور نقد رقم برآمد ہوئی۔ دورانِ تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ ڈیرہ اسماعیل خان سے منشیات لے کر لاہور پہنچا تھا جہاں اسے فون کے ذریعے بتایا جانا تھا کہ منشیات وصول کرنے کون آئے گا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے جبکہ بڑے منشیات اسمگلر تک پہنچنے کے لیے بھی تحقیقات جاری ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے کہا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل