Tuesday, August 11, 2026
 

اسپیکر قومی اسمبلی مالی و انتظامی اصلاحات میں سب سے آگے

 



اسپیکر قومی اسمبلی نے مالی و انتظامی اصلاحات میں تمام وفاقی اداروں کو پیچھے چھوڑ دیا، اسمبلی سیکریٹریٹ نے گزشتہ 2 برسوں میں مختص بجٹ میں30 فیصد بچت، ملازمین کی تعداد 20 فیصد کمی کی ، رواں مالی سال کے سالانہ17 ارب روپے کی بجٹ میں بھی بڑی بچت متوقع ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی بریفنگ کے مطابق سیکرٹریٹ نے302 ملازمتیں ختم اور 2024-25 اور2025-26 کیلئے مختص29 ارب میں سے 8.6 ارب روپے خزانے  کو واپس کیے۔ سیکریٹریٹ کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ یہ بچت مختص فنڈز کے30 فیصد کے برابر ہیں، رواں سال کے متخص17 ارب روپے میں بڑی بچت کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقرریوں سے متعلق صوابدیدی اختیارات کی جگہ قوانین پر مبنی نیا سروس سسٹم نافذ ہو چکا ہے جس سے شفافیت اور سپیکر کو تقرریوں پر سیاسی دبائو سے نجات ملی۔ رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی نے یہ کامیابی ایسے وقت حاصل کی ہے جب وفاقی حکومت  ڈائون سائزنگ کیلئے سول سروس اصلاحات متعارف کرنے کی کوشش میں ہے تاحال وفاقی حکومت نے ایگزیکٹیو الائونس اور آل پاکستان پرونشل ڈسپیرٹی الائونس جیسے ایڈہاک اقدامات کئے ہیں جن سے تفاوت مزید بڑھے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل