Tuesday, August 11, 2026
 

ریاض، یوم استحصال کشمیر تقریب، سفیر پاکستان کا کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

 



سفارتخانہ پاکستان میں یوم استحصالِ کشمیر کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے نمائندوں، سفارتی افسران اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے شرکاء نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے حقِ خودارادیت کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال اور کشمیری عوام کو درپیش مشکلات کو بھی اجاگر کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان احمد فاروق نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔ احمد فاروق نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو ان کا بنیادی حقِ خودارادیت دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ تقریب سے الیاس رحیم، سردار رزاق اور سفارتی افسران نے بھی خطاب کیا اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سمیت کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت پر اظہار خیال کیا۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیری عوام کی آواز عالمی اور دیگر تمام متعلقہ فورمز پر بلند کی جاتی رہے گی اور حقِ خودارادیت کے حصول تک ان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی جاری رکھا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل