Tuesday, August 11, 2026
 

کراچی، فائرنگ اور حادثے کے واقعات میں دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

 



شہر قائد میں ٹریفک حادثے اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ کریم آباد انڈرپاس میں تیز رفتار موٹرسائیکل سلپ ہونے کے باعث پیش آنے والے حادثے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت اظہر اور شہباز کے نام سے ہوئی ہے دونوں آپس میں دوست اور گلبرگ کے رہائشی تھے۔ ذرائع کے مطابق دونوں دوست موٹرسائیکل پر سوار تھے کہ تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل بے قابو ہوکر سلپ ہوئی اور فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہوئے اور جانبر نہ ہوسکے۔ دوسری جانب منگھوپیر کے علاقے سلطان آباد، مون سٹی فیز ون کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 17 سالہ نوجوان زخمی ہوگیا۔ چھیپا حکام کے مطابق زخمی نوجوان کی شناخت بیت اللہ کے نام سے ہوئی ہے جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل