Loading
عدالت نے بیٹی سے زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر باپ کو عمر قید بامشقت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔
سیشن عدالت وسطی کے جج مرزا توصیف احمد کے روبرو باپ کی سگی بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ملزم زبیر کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید بامشقت کی سزا سنادی۔
عدالت نے مجرم کو ایک لاکھ جرمانے کی رقم متاثرہ لڑکی کو ادا کرنے کا حکم دیا۔
ملزم کے خلاف جرم پراسیکیوٹر حنا شمس کی جانب سے عدالت میں ثابت کیا گیا۔ پراسیکیوٹر نے بتایا کہ بیوی کے انتقال کے بعد ملزم اپنی بیٹی سے زیادتی کرنے لگا۔ ملزم بیٹی کو نیند کی گولیاں کھلا کرنے غلط فعل سرانجام دیتا تھا۔
پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم بیٹی کو فروخت کرنے کی دھمکیاں بھی دیتا تھا۔ ایک دن بڑی بیٹی نے ملزم کو حرکت کرتے دیکھا تو نانی کو بتادیا، جن کی مدعیت میں ملزم کے خلاف تھانہ سپر مارکیٹ میں مقدمہ درج ہوا۔
عدالتی فیصلے کے مطابق میڈیکل رپورٹس نے استغاثہ کیا موقف کو مضبوط کیا اور مجرم کو سزا تک پہنچایا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل