Loading
اسکاٹ لینڈ کرکٹ اور نیدرلینڈز کرکٹ بورڈ نے 2027 ون ڈے ورلڈکپ کے فارمیٹ میں ٹورنامنٹ سے 18 ماہ سے بھی کم عرصہ قبل تبدیلی پر آئی سی سی سے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
نئے فارمیٹ کے تحت کوالیفائی کرنے والی 12ویں، 13ویں اور 14ویں ٹیمیں ایک سپر سیریز میں مدمقابل ہوں گی جس میں سے صرف ایک ٹیم ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے میں جگہ بنا سکے گی۔
دونوں بورڈز کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی سے ایسوسی ایٹ ممالک کے لیے عالمی سطح پر مقابلے کے مواقع محدود ہوں گے اور حالیہ برسوں میں کھیل کو عالمی سطح پر پھیلانے کی کوششوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
اسکاٹ لینڈ اور نیدرلینڈز کے مطابق انہوں نے دیگر ایسوسی ایٹ بورڈز کے ساتھ آئی سی سی سے دو مرتبہ ملاقات کرکے فارمیٹ میں تبدیلی کی تحریری وضاحت اور آئندہ فیصلوں میں بہتر مشاورت کا مطالبہ کیا، تاہم دوسری ملاقات کو دو ہفتے گزرنے کے باوجود آئی سی سی کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔
دونوں بورڈز نے کہا کہ ورلڈ کپ کوالیفکیشن کا ڈھانچہ اچانک تبدیل کرنے سے ٹیموں کی منصوبہ بندی، مالی معاملات اور کھلاڑیوں کی تیاری متاثر ہوتی ہے۔
انہوں نے آئی سی سی پر زور دیا کہ وہ ایسوسی ایٹ ممالک سے دوبارہ رابطہ کرے اور عالمی کرکٹ کے مستقبل سے متعلق فیصلوں میں شفاف مشاورت یقینی بنائے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل