Tuesday, August 11, 2026
 

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ گرینڈ الائنس کا ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان

 



آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ گرینڈ الائنس نے گڈز ٹرانسپورٹرز ہڑتال سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا ہے۔ کراچی پریس کلب میں الائنس میں شامل ایسوسی ایشنز نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 8 اگست کو دی جانے والی ہڑتال کی کال کو مسترد کرتے ہیں، الائنس میں شامل 18 ایسوسی ایشنز بات چیت اور قانونی طریقے سے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ الائنس کا کہنا تھا کہ زبردستی ہڑتال کرنے والے عناصر ہماری گاڑیوں اور ٹرالرز کو نقصان پہنچا رہے ہیں، سندھ حکومت اور آئی جی سندھ تحفظ فراہم کرے، جشن آزادی کے موقع پر ہڑتال غیر مناسب ہے۔ ایسوسی ایشنز کا کہنا تھا کہ 18 ایسوسی ایشنز جو الائنس کا حصہ ہیں ہڑتال کی کال دینے والوں نے مشاورت نہیں کی، کاٹھور اور نوری آباد پر ڈنڈا بردار ہماری گاڑیوں اور ٹرالرز کو نقصان پہنچا رہے ہیں، اب تک 20  ٹرالرز کے شیشے توڑے گئے اور نقصان پہنچایا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل