Loading
لاہور کے علاقے گجر پورہ میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس کے مطابق مقتولہ شوہر سے لڑائی جھگڑے کے بعد اپنے میکے آئی تھی، ملزم بیوی کو منانے کے لیے سسرال پہنچا تھا۔
ملزم نے بیوی کو اپنے ساتھ واپس چلنے کا کہا، انکار پر طیش میں آکر فائرنگ کردی، فائرنگ سے خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس نے مقتولہ کی لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی۔ ایس پی سول لائنز نے ایس ایچ او شالیمار کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی، سی سی ٹی وی کیمروں سمیت دیگر ذرائع سے ملزم کی تلاش جاری ہے۔ ایس پی سول لائنز منزہ کرامت کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل