Tuesday, August 11, 2026
 

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

 



حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کر دیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ وزارت توانائی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بنائے گئے میکنیزم کے تحت نئی قیمتوں کا اجرا کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 70 پیسے کی معمولی کمی کردی گئی ہے، جس کے نتیجے میں پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 325 روپے 92 پیسے ہوگئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 39 پیسے کا اضافہ کرکے فی لیٹر قیمت 382 روپے 25 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے گزشتہ روز پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 327 روپے 62 پیسے اور 380 روپے 86 پیسے مقرر کی گئی تھی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمت کا اطلاق 12 اگست 2026 کے لیے ہوگا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل