Tuesday, August 11, 2026
 

ٹرین تاخیر سے آنے پر عدالت کا محکمہ ریلوے کو 50 ہزار ہرجانہ ادائیگی کا حکم

 



کراچی کی صارف (کنزیومر) عدالت جنوبی کے جج عبد الاحد نے ٹرین تاخیر سے پہنچنے پر پاکستان ریلوے کو 50 ہزار روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیدیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع جنوبی کی کنزیومر کورٹ میں وکیل نے ٹرین کے تاخیر سے پہنچنے پر عدالت سے رجوع کیا اور معزز جج کو بتایا کہ ٹرین کی تاخیر کی وجہ سے اُسے ذہنی و مالی پریشانی اٹھانی پڑی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد پاکستان ریلوے کو 50 ہزار روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیدیا۔ درخواست گزار ایاز چاچڑ ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ 25 جنوری 2025 کو گھوٹکی سے کراچی کیلئےخیبر میل کاٹکٹ بک کرایا، گاڑی گھوٹکی شام 6 بجکر 40 منٹ کے بجائے 10 بجکر 11 منٹ پر پہنچی۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی گاڑی صبح 6 بجکر 40 کے بجائے 10 بجکر 45 منٹ پر پہنچی، گاڑی کے تاخیر سےُ پہنچنے سے ذہنی کوفت ہوئی اور دیر سے پہنچنے پر درخواست گزار کے طے شدہ معاملات متاثر ہوئے۔ درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ پاکستان ریلوے نے وعدہ خلافی کی جس پر اُن سے 50 لاکھ ہرجانہ دلایا جائے۔ تاہم عدالت نے درخواست گزار کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے محکمہ ریلوے کو 50 ہزار روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل