Loading
مودی سرکار کی یک طرفہ اور ناکام پالیسیوں نے منی پور کو آگ میں جھونک دیا، نسلی فسادات شدت اختیارکرگئے۔
بھارت کا اپنا جریدہ "دکن کرونیکل" منی پورمیں اٹھنے والے نئے فسادات کی تفصیلات سامنے لے آیا جسکے مطابق منی پور کے کانگ پوکپی ضلع میں منگل کی رات مسلح حملہ آوروں نے ایک ناگا گاؤں پر حملہ کرکے کم از کم 9 مکانات کو آگ لگا دی۔
بھارتی جریدہ کے مطابق منی پور کے ضلع کانگ پوکپی میں مسلح افراد نے پہلے فائرنگ کی اور بعد میں گھروں کو نذرِ آتش کردیا، واقعے کے بعد ریاست کے پہاڑی علاقوں میں سکیورٹی صورتحال پر تشویش مزید بڑھ گئی ہے۔
مقامی افراد کے مطابق ہنگامی اپیلوں کے باوجود قریب موجود سینٹرل ریزرو اور ریاستی پولیس نے بروقت کوئی کارروائی نہیں کی۔
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کےمطابق بی جے پی حکومت منی پور میں انسانی حقوق کے تحفظ اور تشدد کوروکنے میں مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے۔
حالیہ فسادات سے ثابت ہوتا ہے کہ مودی سرکار میں بھارت میں اندرونی خلفشار اور آزادی کی تحریکیں زور پکڑ رہی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل