Saturday, August 15, 2026
 

امریکا کی پہلی ترجیح تیل کی قیمتیں کم رکھنا، ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا ہے، جے ڈی وینس

 



امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کے ساتھ جاری جنگ کے تناظر میں کہا ہے کہ واشنگٹن کی اولین ترجیح ملک میں تیل اور گیس کی قیمتوں کو کم سطح پر برقرار رکھنا ہے، جبکہ دوسری ترجیح ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے۔ امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں جے ڈی وینس نے دعویٰ کیا کہ ایران کے ساتھ جاری تنازع کے دوران امریکا اپنے دونوں اہداف کے حصول کی جانب بڑھ رہا ہے۔ امریکی نائب صدر نے موجودہ صورتحال کو غیر یقینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حالات فطری طور پر پیچیدہ ہیں کیونکہ خود ایرانی بھی بعض اوقات غیر متوقع طرزِ عمل اختیار کرتے ہیں اور ان وعدوں پر قائم نہیں رہتے جو وہ پہلے کر چکے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی غیر یقینی صورتحال کے باعث ایران کے حوالے سے آئندہ پیش رفت کے بارے میں کوئی حتمی پیش گوئی کرنا آسان نہیں، تاہم امریکا اپنی ترجیحات کو سامنے رکھتے ہوئے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل