Loading
پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی بیٹر بابر اعظم کی انجری سے متعلق اہم اپ ڈیٹ جاری کردی۔
پی سی بی کے مطابق بابر اعظم پریکٹس میچ کے دوران دائیں ہاتھ پر گیند لگنے کے باعث مزید کھیل سے دستبردار ہوگئے۔ بابر کو 39ویں اوور میں فاسٹ بولر مینی لَمزن کی گیند ہاتھ پر لگی جس کے بعد انہیں طبی امداد دی گئی۔
ٹیم ڈاکٹر کے معائنے کے بعد احتیاطی طور پر بابر اعظم کو پریکٹس میچ کے بقیہ حصے میں آرام کا مشورہ دیا گیا، تاہم وہ 17 اگست کو ہیڈنگلے کرکٹ گراؤنڈ میں قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں شرکت کریں گے۔
پریکٹس میچ میں پاکستان 238 رنز پر آل آؤٹ ہوا جبکہ پی سی سی سلیکٹ الیون نے پہلی اننگز میں 305 رنز بنائے تھے۔ عبداللہ شفیق 61 رنز کے ساتھ پاکستان کے نمایاں بیٹر رہے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 19 اگست سے ہیڈنگلے میں شروع ہوگا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل