Loading
عارف والا کے محلہ مشتاق نگر میں قتل کی افسوسناک واردات پیش آئی، جہاں نامعلوم افراد نے نائب تحصیلدار محمد صفدر بھٹی کے بھائی کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر تیز دھار آلے سے 66 سالہ بلال کی گردن کاٹ دی۔
پولیس کے مطابق مقتول بلال نائب تحصیلدار محمد صفدر بھٹی اور مدثر طفیل بھٹی ایڈووکیٹ کے ماموں تھے۔ تھانہ سٹی نے مقتول کے بھانجے محمد معاذ کی درخواست پر خاتون سمیت 5 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل