Sunday, August 16, 2026
 

راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح کارندوں کی فائرنگ اور حملے جاری

 



کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں نے راولاکوٹ میں ایک بار پھر پولیس پر حملہ کر کے اپنے مذموم عزائم ظاہر کر دیے۔ کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح کارندوں نے سیکیورٹی فورسز پر جدید اسلحے اور دستی بموں سے حملہ کیا، حملہ آوروں نے شدید فائرنگ کی اور پولیس کی چوکی پر گرنیڈ بھی پھینکے جس سے فرنٹیئر کانسٹیبلری کا مشتاق زخمی ہوگیا۔ زخمی اہلکار کو فوری طور پر سی ایم ایچ راولاکوٹ منتقل کر دیا گیا، کانسٹیبل مشتاق قریب میں گرینیڈ گرنے سے زخمی ہوا۔ گزشتہ چند دنوں میں راولاکوٹ کے نواحی علاقوں میں کالعدم تنظیم کے مسلح حملوں میں سیکیورٹی فورسز کے 5 اہلکار زخمی ہو چکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق آزاد کشمیر کے عوام کالعدم تنظیم کے گمراہ کن اور منفی پروپیگنڈے کو یکسر مسترد کر چکے ہیں، الیکشن کا کامیاب انعقاد اس بات کی تائید ہے کہ عوام کالعدم کمیٹی کے رویے اور روش سے اتفاق نہیں کرتے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل