Sunday, August 16, 2026
 

زین حامد نے نمرہ خان سے طلاق کی تصدیق کردی

 



برطانیہ میں مقیم پائلٹ زین حامد نے پاکستانی اداکارہ نمرہ خان سے طلاق کی تصدیق کردی۔  نمرہ خان نے مئی 2026ء میں زین حامد سے شادی کی تھی تاہم کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر دونوں کے درمیان اختلافات اور علیحدگی کی افواہیں گردش کررہی تھیں۔ اس دوران نمرہ خان نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی ازدواجی زندگی ٹھیک ہے، جبکہ نظرِ بد سے بچنے کے لیے انہوں نے اپنی شادی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا سے ہٹا دی تھیں۔ اب زین حامد نے انسٹاگرام پر جاری بیان میں بتایا کہ انہوں نے 17 جولائی کو نمرہ خان کو طلاق دی۔ ان کے مطابق اس فیصلے کی وجہ ناقابلِ حل ذاتی اختلافات اور ترجیحات میں فرق تھا۔ زین حامد کا کہنا تھا کہ وہ کسی پر الزام نہیں لگانا چاہتے جبکہ طلاق کی قانونی کارروائی بھی شروع ہوچکی ہے اور معاملہ وکلا کے سپرد کردیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ علیحدگی باہمی رضامندی سے ہوئی ہے اور ایسی صورتحال مرد و عورت دونوں کے لیے یکساں طور پر مشکل ہوتی ہے، ساتھ ہی انہوں نے نمرہ خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ واضح رہے کہ یہ نمرہ خان کی دوسری شادی تھی، اس سے قبل انہوں نے 2020ء میں راجہ افتخار سے شادی کی تھی جو چند ماہ بعد ختم ہوگئی تھی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل