Loading
کوئل نامی گدھا جشن آزادی گدھا گاڑی ریس کا فاتح بننے میں کامیاب ہوگیا، مجید بلوچ فاتح گدھے کا سوار تھا جبکہ پیتل بخش کے چیما والا نے دوسری پوزیشن حاصل کی اور شاہ جہاں بلوچ کے گدھا لال بادشاہ نے تیسرے نمبر پر رہا۔
کمشنر کراچی کے تحت گدھا گاڑی ریس نیٹی جیٹی پل سے شروع ہوکر کمشنر آفس پر ختم ہوئی، گدھا گاڑی ریس میں شہر بھر سے 40 گدھا گاڑیوں نے حصہ لیا۔
کمشنر کراچی حسن نقوی تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی تھے، تقریب میں ایڈیشنل آئی جی آزاد خان اور ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ سمیت دیگر بھی شریک ہوئے۔
مہمان خصوصی کمشنر کراچی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گدھا گاڑی ریس کے انعقاد کا مقصد کراچی کے قدیم کھیلوں کو زندہ رکھنا ہے، ایسے مقابلوں کے انعقاد سے شہر میں امن کو مستحکم کرنے اور کھیلوں کو فروغ دینے کی حکومت کی کوششوں کو مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔
اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی آزاد خان نے کہا کہ کراچی کا قدیم ترین کھیل گدھا گاڑی ریس وقت، طلب اور مہنگا شوق ہے، نجی شعبہ اس کھیل کو زندہ رکھنے کے لیے آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرے۔
ڈی ائی جی ٹریفک سید پیر محمد شاہ نے کہا کہ گدھا گاڑی ریس کراچی کی قدیم ثقافت کا حصہ ہے، ایسے مقابلوں کا انعقاد تسلسل کے ساتھ ہونا چاہیے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل