Loading
راولپنڈی میں 6 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
تمام مریضوں کا تعلق ڈھوک حسو، جنوبی کوٹھا کلاں اور کونتریلا سے ہے۔ انسداد ڈینگی مہم کے دوران مختلف علاقوں سے بڑے پیمانے پر ڈینگی لاروا بھی برآمد ہوا۔
محکمہ صحت کے مطابق چکلالہ، پیرودھائی، ڈھوک رتہ، وارث خان، کھنہ ڈاک، گنگال، چک جلال دین اور ڈھوک منگٹال کے علاقوں سے ڈینگی لاروا ملا۔
اب تک 2 ہزار 841 افراد کی ڈینگی تشخیص کے لیے اسکریننگ کی گئی، جن میں 2 ہزار 656 مریض مشتبہ قرار پائے۔
انسداد ڈینگی مہم کے جائزے کے لیے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے 27 جبکہ تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے 89 اجلاس منعقد کیے گئے۔
ڈینگی ٹیموں نے اب تک 39 لاکھ 17 ہزار 473 گھروں کا دورہ کیا، جن میں سے 74 ہزار 392 گھروں سے لاروا برآمد ہوا۔ڈینگی ٹیموں نے 13 لاکھ 38 ہزار 647 اوپن سپاٹس کا بھی معائنہ کیا، جہاں 13 ہزار 16 مقامات ڈینگی پازیٹو نکلے، مجموعی طور پر 87 ہزار 408 مقامات سے ملنے والا لاروا تلف کردیا گیا۔
ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے 1670 ایف آئی آرز درج، 440 عمارتیں سیل اور 1565 چالان کیے گئے جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں پر 19 لاکھ 74 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل