Sunday, August 16, 2026
 

خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ عالمی ایوارڈ کے لئے نامزد

 



خیبرپختونخوا کے انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو عالمی ASOCIO ایوارڈ 2026 کے لیے نامزد کر دیا گیا۔ وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا شفیع جان کے مطابق کے پی آئی ٹی بورڈ کا انتخاب ڈیجیٹل شعبے میں بہترین کارکردگی اور جدت کے اعتراف کے طور پر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نامزدگی صوبے میں ڈیجیٹل گورننس اور عوامی خدمات کی ڈیجیٹلائزیشن کے اقدامات کا عالمی اعتراف ہے۔ شفیع جان کا کہنا تھا کہ ایشیا و اوشیانا کی معروف ٹیکنالوجی تنظیم ASOCIO کی جانب سے یہ اعزاز حکومت اور عوام دونوں کے لیے قابل فخر لمحہ ہے، جبکہ خیبرپختونخوا ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل ترقی میں عالمی سطح پر ملک کی پہچان بن رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے عوامی خدمات کو بہتر، سرکاری نظام کو آسان اور حکومتی امور کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل