Sunday, August 16, 2026
 

پاکستان کی ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں ہونے والا اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا

 



پاکستان کی اسکواش کھلاڑی ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں ہونے والا اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا۔ 13 سے 16 اگست تک بینڈیگو اسکواش سینٹر، میلبورن میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں ثنا بہادر نے آسٹریلیا کی ریچل گرینہ کو 1-3 سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی جبکہ ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم 3 ہزار ڈالرز تھی۔ پاکستان اسکواش فیڈریشن نے ثنا بہادر کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ عالمی سطح پر پاکستان اسکواش کے لیے ایک قابلِ فخر لمحہ ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل