Sunday, August 16, 2026
 

گڈز ٹرانسپورٹرز سے حکومتی مذاکرات کامیاب، جلد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان متوقع

 



حکومت اور گڈز ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد جلد ٹرانسپورٹرز کی جانب سے جاری ہڑتال کو ختم کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر مواصلات گورنر ہاؤس میں گڈز ٹرانسپورٹرز کے نمائندوں کے ہمراہ مذاکرات کے نتائج کا اعلان کریں گے۔ فریقین نے ٹرانسپورٹرز کے مطالبات پر حکومتی یقین دہانیوں کو دستاویزی شکل دینے پر اتفاق کرلیا۔ ہڑتال کے خاتمے کا باضابطہ اعلان ماڑی پور ٹرک اڈے پر قائم مرکزی احتجاجی کیمپ سے کیا جائے گا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل