Tuesday, August 18, 2026
 

ویپ میں استعمال ہونے والے کیمیکل سے حمل کے دوران ممکنہ نقصان کا خدشہ

 



ایک نئی تحقیق میں محققین نے زور دیا ہے کہ حاملہ خواتین کو ویپس میں فلیور کے لیے استعمال ہونے والے ایک عام کیمیکل کے ممکنہ نقصان سے آگاہ کیا جانا چاہیے۔ لیبارٹری میں کیے گئے تجربات سے معلوم ہوا کہ وینیلن (جو ای سگریٹس میں ذائقہ پیدا کرنے کے لیے عام طور پر استعمال ہوتا ہے) انسانی جنین کی ابتدائی نشوونما کے اہم مراحل کو متاثر کر سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جو خواتین حاملہ ہونے کی کوشش کر رہی ہیں یا پہلے سے حاملہ ہیں انہیں اس تحقیق کے نتائج سے آگاہ کیا جانا چاہیے۔ ساتھ ہی ریگولیٹری اداروں کو یہ جائزہ لینا چاہیے کہ آیا ای سگریٹ بنانے والی کمپنیوں کو اپنی مصنوعات کی پیکنگ پر تمام اجزا درج کرنے کا پابند بنایا جائے۔ محققین نے مختلف لیبارٹری تجربات کے دوران جنینی اسٹیم سیلز کو وینیلن کے کیمیکل کے سامنے رکھا۔ امریکا کی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، ریور سائیڈ کی تحقیق کی سربراہ پروفیسر پرو ٹالبٹ نے بتایا کہ وینیلن کا انتخاب اس لیے کیا گیا کیونکہ یہ ای سگریٹ کے مائع میں عام طور پر استعمال ہوتا ہے۔ بعض اوقات زیادہ مقدار میں موجود ہوتا ہے اور جنینی خلیوں کی سطح پر ٹی آر پی وی 4 نامی ایک چینل موجود ہوتا ہے جو وینیلن کے ساتھ جڑ سکتا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل